بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

 بچی سے مبینہ زیادتی  کی کوشش، ملزم گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر کے علاقے 457 ای بی میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔

پولیس کے مطابق بھٹہ خشت پر مزدوری کرنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم علی رضا اس کی 9 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، تاہم خاتون کے موقع پر پہنچنے پر ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...