پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ، نوجوان کردار سازی کریں، مطلوب بختیاری
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )سماجی شخصیت مطلوب احمد خاں بختیاری نے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے ۔۔۔
، جو ہمیں آزادی کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے اور وطن کی خدمت کے عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، جس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ اتحاد، اتفاق، برداشت اور قانون کی پاسداری مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کریں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments