ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔۔
، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق 911 ڈبلیو بی کے رہائشی رانا مجاہد اپنے بچوں کے ہمراہ چیک اپ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال آئے ، جہاں انہوں نے اپنی موٹر سائیکل نمبر VRL-7164 ایمرجنسی کے باہر لاک کرکے کھڑی کی اور بچوں کے چیک اپ کے لیے اندر چلے گئے ۔واپسی پر موٹر سائیکل اپنی جگہ موجود نہ تھی، جس پر انہوں نے فوری طور پر تھانہ دانیوال پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments