شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے محنت کش جاں بحق
بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 299 ای بی میں شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہو گیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق نور محمد ڈھڈی کو مبینہ طور پر شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا، جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت مکھیوں کے زہر یا ممکنہ ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی، تاہم حتمی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments