14 اگست آزادی کی نعمت اور قربانیوں کی یاد کا دن :مہر مظہر سیال

14 اگست آزادی کی نعمت اور  قربانیوں کی یاد کا دن :مہر مظہر سیال

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔۔۔

 کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے ، جو ہمیں آزادی کی نعمت اور اس کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن ہمیں وطن عزیز کی ترقی، استحکام، جمہوریت اور قومی یکجہتی کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق، آئین کی سربلندی اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔ پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوامی فلسفے کے مطابق عوامی خدمت اور ملک کی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...