آن لائن فراڈ کے 14 رکنی گینگ کے 3 ملزم گرفتار

 آن لائن فراڈ کے 14 رکنی  گینگ کے 3 ملزم گرفتار

میلسی (نمائندہ دنیا) نواحی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث 14 رکنی گروہ کے تین مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے ملتان نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق تھانہ ٹبہ سلطان پور، خفیہ اداروں، مقامی پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران چک نمبر 116 ڈبلیو بی اور 118 ڈبلیو بی میں چھاپے مار کر جہانگیر، محمد وسیم اور اعجاز کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے این سی سی آئی اے ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان 14 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کا حصہ تھے ، جو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں کو شادی، مالی امداد، بیرون ملک سے تحائف، اوورسیز رشتہ داروں اور انعامی اسکیموں کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے ۔ مبینہ طور پر حاصل کی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کرکے آپس میں تقسیم کر لی جاتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...