یوم آزادی تجدید عہد، قومی اتحاد کا دن ،عاطف حسین

یوم آزادی تجدید عہد، قومی اتحاد  کا دن ،عاطف حسین

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور معروف قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے ۔۔۔

کہا ہے کہ 14 اگست تجدید عہد، قومی اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا دن ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مشکلات کا سامنا کرکے ہمیں آزاد وطن عطا کیا۔ ہمیں اس موقع پر قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری، انصاف کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دی جائے اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...