ڈی پی او کے احکامات پر ضلع پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
ایس آئی فاروق ریڈر ٹو ڈی پی او، ایس آئی عصمت عباس ایس ایچ او سٹی سرور شہید مقرر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور پولیس دفاتر میں تعینات افسران اور اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ایس آئی محمد فاروق کو ریڈر ٹو ڈی پی او، ایس آئی عصمت عباس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سرور شہید، ایس آئی بارون اختر کو پولیس لائن جبکہ ایس آئی شاہد سلیم کو ریڈر ٹو ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح متعدد اے ایس آئیز، کانسٹیبلز اور لیڈی اہلکاروں کے بھی مختلف تھانوں، انویسٹی گیشن ونگ، وی ایس او، سکیورٹی اور پولیس لائن میں تبادلے کیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ڈی پی او نے تمام تبادلہ شدہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عمل درآمد رپورٹ دفتر ارسال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments