تدریسی معیار کی بہتری، اساتذہ تربیتی ورکشاپ آج سے شروع ہوگی

تدریسی معیار کی بہتری، اساتذہ  تربیتی ورکشاپ آج سے شروع ہوگی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) مکتب تعلیم القرآن کے زیر اہتمام سہ روزہ اساتذہ تربیتی ورکشاپ آج مسجد عائشہ صدیقہ نیو شرقی کالونی میں شروع ہوگی۔۔۔

ورکشاپ کا مقصد قرآن کریم کی تدریس کو مزید مؤثر، منظم اور نبوی طریقہ تعلیم کے مطابق بنانا ہے ۔ مکتب تعلیم القرآن وہاڑی کے مقامی مسئول مولانا وقار احمد راؤ نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے ایسے اساتذہ تیار کرنا مقصد ہے جو قرآن کی تعلیم کو علم، حکمت اور بہترین اخلاق کے ساتھ نئی نسل تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت دینی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ورکشاپ میں تدریسی اصولوں، طلبہ کی بہتر رہنمائی اور قرآن فہمی کے مختلف پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ کے اوقات صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...