لڈن اور گردونواح میں جانوروں میں منہ کھر بیماری پھیل گئی
ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیاب،مویشی پال حضرات پریشان
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)لڈن اور گردونواح میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، جبکہ سرکاری ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مویشی پال حضرات مشکلات کا شکار ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق جانوروں کے علاج کے لیے قائم ویٹرنری ہسپتال میں اکثر اوقات ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے جبکہ ضروری ویکسین اور ادویات بھی دستیاب نہیں۔ بروقت علاج نہ ہونے سے قیمتی مویشی متاثر ہو رہے ہیں اور مالکان کو مالی نقصان کا سامنا ہے ۔مویشی پال افراد مختیار جھبیل، اسد موہل، محمد یعقوب اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنائی جائے ، ادویات اور ویکسین کی فوری فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments