دو منشیات فروش گرفتار،31کلو افیون برآمد

دو منشیات فروش گرفتار،31کلو افیون برآمد

نارکوٹکس کی کارروائی، گاڑی قبضے میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن وہاڑی نے کارروائی کرتے ہوئے 31 کلوگرام افیون برآمد کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میجر (ر) نوید اسلام اور نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن آفیسر خورشید خان نے اسٹرائیک ٹیم کے ہمراہ وہاڑی لڈن روڈ پر ہیڈ اسلام کے قریب ناکہ بندی کی۔اس دوران مشتبہ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کو روک کر قانونی تقاضوں کے مطابق تلاشی لی گئی تو گاڑی سے 31 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے گاڑی میں سوار ملزمان محمد سلمان ولد صابر حسین اور محمد اسد ولد نذیر احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس وہاڑی حکام کے مطابق صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...