طالبہ لاپتا،دریا میں سرچ آپریشن ،تاحال سراغ نہ مل سکا

طالبہ لاپتا،دریا میں سرچ آپریشن ،تاحال سراغ نہ مل سکا

دریا کنارے سکول بیگ، کتابیں اور جوتیاں ملنے پر تلاش شروع کی گئی

رنگ پور (نمائندہ دنیا)رنگ پور کے نواحی علاقے میں 15 سالہ طالبہ جویریہ کے لاپتا ہونے کے بعد دریا کے کنارے سے اس کا سکول بیگ، کتابیں اور جوتیاں ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خبر لکھے جانے تک تقریباً چھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے باوجود طالبہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔خاندانی ذرائع کے مطابق جویریہ گزشتہ روز سکول گئی تھی۔ اس کا بھائی اسے لینے سکول پہنچا تو انتظامیہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی وہاں سے جا چکی ہے ۔ گزشتہ صبح دریا کے کنارے سے اس کا سامان ملنے پر واقعے کی اطلاع پولیس اور ریسکیو اداروں کو دی گئی، جس کے بعد فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ ریسکیو اہلکار دریا میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بعض افراد نے ایک لڑکی کو دریا کی جانب جاتے ہوئے دیکھنے کا بتایا ہے ، تاہم واقعے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔ دوسری جانب طالبہ کے اہل خانہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی غوطہ خوروں اور ریسکیو وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...