ایکسائز اہلکار 30 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن وہاڑی کی کارروائی، پراپرٹی ٹیکس میں کمی کے نام پر رقم لینے کا الزام
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن وہاڑی نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل کو مبینہ طور پر 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن وہاڑی کی ٹیم نے بورے والا میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل نیاز احمد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق کانسٹیبل نیاز احمد نے ایک شہری سے پراپرٹی ٹیکس میں کمی بیشی کرنے کے نام پر مبینہ طور پر 30 ہزار روپے رشوت وصول کی۔شہری کی شکایت پر اینٹی کرپشن وہاڑی کے انسپکٹر راؤ فیصل نے مجسٹریٹ واجد علی حیدر اور اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments