مہنگائی و پٹرولیم قیمتوں کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

مہنگائی و پٹرولیم قیمتوں کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

حکومت سے پٹرول کی قیمتیں کم اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی ملتان (صدر) کے ضلعی امیر حافظ محمد اسلم کی زیر قیادت احتجاجی ریلی میپکو آفس ملتان روڈ سے شروع ہوئی جو چوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔احتجاجی ریلی میں عدیل کریم بھٹی، حکیم خالد محمود انصاری، سلیم ربانی، خواجہ آصف سمیت جماعت اسلامی کے عہدیداران، کارکنان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...