مختلف وارداتین، شہری لاکھو ں کے سامان سے محروم
موٹرسائیکل اور قیمتی بکرا چوری، پولیس نے مقدمات درج کر لیے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل اور قیمتی بکرا چوری ہونے کے دو واقعات پیش آئے ، جن میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پہلا واقعہ تھانہ سنانواں کی حدود موضع سنانواں میں پیش آیا، جہاں محمد رضوان کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل، جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 55 ہزار روپے بتائی گئی، نامعلوم چور لے اڑے ۔دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع سدھاری میں پیش آیا۔ محمد رفیق نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان رات کے وقت گھر میں داخل ہوئے اور صحن میں بندھا ہوا ایک شاخ بکرا، جس کی مالیت ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہے ، چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments