پٹرول کی قیمتوں میں کمی لیکن عوام ریلیف سے محروم

پٹرول کی قیمتوں میں کمی لیکن عوام ریلیف سے محروم

وہاڑی میں بھی پٹرولیم قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی کال پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف وہاڑی میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس کے باعث بوریوالا روڈ دانیوال بھاٹک کے سامنے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔دھرنے میں ضلعی امیر طارق محمود چوہدری، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ عمر نفیس، جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چوہدری علی وقاص ہنجراء، سابق ضلعی امراء حاجی طفیل وڑائچ، سید جاوید حسین شاہ، محمد یعقوب سندھو، انجینئر علی احمد صابر، کسان بورڈ کے ضلعی صدر منصور اسلم دوگل، الخدمت فاؤنڈیشن کے ملک مقصود اطہر اعوان سمیت ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لیوی ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 120 روپے لیوی ٹیکس ختم کیا جائے ۔جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر علی وقاص ہنجراء نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج پرامن ہے اور قیمتوں میں کمی تک جاری رہے گا۔ دھرنے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...