ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے سبب بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق صارفین کی سہولت کیلئے فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی۔۔۔
کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن ولوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 13 اگست2026ء (بروزجمعرات) کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KV متی تل،ایچ ٹی ایم،راواں،احمد فائن،ایس ڈبلیو ایم، سانگی،بوسن،محمود کوٹ اور نیو فضل رحمن فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی بند رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments