شادی شدہ خاتون ،2لڑکیاں اغوا کرلی گئیں،مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 10نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ۔۔۔
مخدوم رشید پولیس کو شازیہ بی بی نے بتایا کہ کام پر گئے ہوئے تھے واپس آئے تو میری بیٹی علشبہ موجود نہ تھی جسے ملزم غلام مرتضیٰ ، حبیب ، شاہد ، وغیرہ زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ اسی تھانہ کو حسنین نے کہا کہ میری بہن ایبہ کو ملزم عطا اللہ ، قلب عباس وغیرہ اسلحہ کے زور پر زبردستی گھس گھس کر اغوا کرکے لے گئے جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس کو رضوانہ بی بی نے بتایا کہ میری بھابھی خالدہ کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments