ملکی مسائل کاحل نفاذاسلام میں مضمر ، عنایت اللہ رحمانی
ملتان (کرائم رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے نائب امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، مفتی عبدالرحمان ، قاری نزاکت حسین، قاری ہدایت اللہ رحمانی، قاری طاہر محمود نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد محض اسلامی نظام کا نفاذ اور۔۔۔
اسلامی ریاست کا قیام تھا اسلئے ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں کہ قیام پاکستان کے مقصد کو پورا نہیں کیاگیا۔ ملکی مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments