منشیات کے خلاف آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

منشیات کے خلاف آگاہی  کیلئے سیمینار کا انعقاد

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)میاں چنوں میں منشیات کے خلاف آگاہی اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔۔۔۔

 سیمینار میں ڈی ایس پی محمود اکبر، تحصیل سرکل میاں چنوں کے ایس ایچ اوز، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر منشیات کے بڑھتے رجحان، اس کے معاشرتی اثرات اور نوجوان نسل کو اس سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈی پی او محمد عابد وڑائچ نے کہا کہ ضلع خانیوال کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس، صحافیوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...