ماہڑہ کا واحد سرکاری واٹر پلانٹ عرصہ سے بند، شہری پریشان
ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے عقب اور یونین کونسل کے قریب قائم واحد سرکاری واٹر پیوریفکیشن پلانٹ طویل عرصے سے غیر فعال ہے۔۔۔
، جس کے باعث شہری صاف اور شفاف پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ مقامی آبادی کے مطابق پلانٹ کی مسلسل بندش سے صاف پانی کے حصول میں مشکلات بڑھ گئی ہیں اور شہریوں کو متبادل ذرائع سے پانی حاصل کرنا پڑ رہا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ماہڑہ میں پہلے ہی صاف پینے کے پانی کی قلت ہے ، جبکہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا سرکاری پلانٹ بھی عرصہ دراز سے بند پڑا ہے ۔ اگر پلانٹ فعال ہو تو شہریوں کو مقامی سطح پر صاف اور صحت بخش پانی میسر آسکتا ہے ، لیکن بندش کے باعث انہیں دور سے پانی لانا پڑتا ہے ، جس سے وقت اور اضافی اخراجات دونوں برداشت کرنا پڑتے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر پیوریفکیشن پلانٹ کی بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور عوامی فلاح کیلئے قائم منصوبے کو طویل عرصے تک غیر فعال رکھنا تشویش ناک ہے ۔ شہریوں نے پلانٹ کی بحالی کے ساتھ اس کی مستقل فعالیت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments