منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برآمد

دھنوٹ (نامہ نگار)دھنوٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی ،ملزم سے 1060 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا ۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او لودھراں بنیش فاطمہ کی ہدایت پر ایس ایچ او عبد الغفار ڈوگر کی قیادت میں اے ایس آئی مہر جمیل سیال نے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث وہند سرمانی کے رہائشی ملزم شاہد قریشی کے قبضہ سے 1060 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر ہی معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...