اغواء کار جعلی پیر گرفتار مغوی خاتون بازیاب
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور نے کارروائی کرتے ہوئے دم کروانے کے بہانے خاتون (ش) کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر اغوا کرنے والے جعلی پیر نور محمد خٹک پٹھان کو مری سے گرفتار کر لیا۔۔۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم خود کو روحانی عامل ظاہر کرکے اولاد کی خواہشمند خاتون کو روحانی علاج کا جھانسہ دیتا رہا اور دم کے بہانے اسے پہلے بنوں اور بعد ازاں مری لے گیا۔ خاتون کے لاپتا ہونے پر اس کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او ٹبہ سلطانپور رانا ثاقب نذیر کی سربراہی میں ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مغویہ خاتون کو بھی بحفاظت بازیاب کروا لیا، جسے قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments