میپکو صارفین کی شکایات پربا اثر ایس ڈی سی کا تبادلہ
گگو منڈی (نامہ نگار)میپکو صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی کرپشن اور صارفین سے بد تمیزی کی شکایات کے پیش نظر ایس ڈی سی عظیم آباد سب ڈویژن محمد سمیر کا تبادلہ کر دیا گیا۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا انجینئر فیاض حسین کھوکھر نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور محمد سمیر کو اعظیم آباد سب ڈویژن سے تبدیل کرکے حاجی شیر سب ڈویژن میں بطور ایس ڈی اسی تعینات کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سمیر کے خلاف صارفین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محمد سمیر بااثر میپکو اہلکار ہیں اور ممکن ہے کہ چند روز بعد اپنا تبادلہ منسوخ کروا لیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments