صوبائی محتسب کی گگو منڈی میں کھلی کچہری، شکایات سنیں
لوکل گورنمنٹ، پولیس، تعلیم ، ستھرا پنجاب کیخلاف شکایات پر کارروائی کی یقین دہانی
گگو منڈی (نامہ نگار)صوبائی محتسب پنجاب کے ریجنل ایڈوائزر عشرت اللہ نیازی کی زیر صدارت گگو منڈی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں شہریوں نے لوکل گورنمنٹ، ستھرا پنجاب، پولیس، محکمہ تعلیم سمیت مختلف سرکاری محکموں کے خلاف شکایات پیش کیں۔ شہریوں نے اپنے مسائل اور سرکاری اداروں سے متعلق مشکلات سے ریجنل ایڈوائزر کو آگاہ کیا۔ریجنل ایڈوائزر عشرت اللہ نیازی نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ عوام کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ شہری سرکاری محکموں سے متعلق شکایات بلاجھجھک صوبائی محتسب کے دفتر یا آن لائن ہیلپ لائن 1050 پر درج کرا سکتے ہیں، جن کا قانون کے مطابق ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل ایڈوائزر نے متعلقہ محکموں سے متعلق شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ شہریوں نے صوبائی محتسب پنجاب کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدام قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments