قاسم پور روڈ تاجروں کی جشنِ آزادی تقریب، قومی یکجہتی پر زور

 قاسم پور روڈ تاجروں کی جشنِ  آزادی تقریب، قومی یکجہتی پر زور

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران قاسم پور روڈ کے صدر چودھری آفتاب جٹ کی جانب سے جشنِ آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماؤں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے تحریکِ پاکستان کے شہدا اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...