لائنز کلبز کی جشنِ آزادی تقریب پرچم کشائی ، کیک کاٹا گیا
ملتان (لیڈی رپورٹر) لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305 این ون پاکستان کے زیر اہتمام ملتان کے تمام لائنز کلبز کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
تقریب میں لائنز کلبز کے عہدیداروں اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان چودھری الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان عطیۂ خداوندی اور آزادی عظیم نعمت ہے ۔ خوش نصیب قومیں اس نعمت کی قدر کرتی ہیں۔ جشنِ آزادی کی تقریبات قومی و ملی جوش و جذبے سے منانی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments