14اگست قربانیوں کو یادکرنے کادن ، شاہدہ بتول

14اگست قربانیوں کو یادکرنے کادن ، شاہدہ بتول

ملکی استحکام کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی،تقریب سے خطاب

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ ترجمان کے مطابق تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول، یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی، سٹاف اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور ثابت قدمی نے آزاد وطن کے خواب کو حقیقت بنایا۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، باہمی احترام، برداشت اور ہم آہنگی ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر جواب ہے ۔ پاکستان کا ثقافتی اور سماجی تنوع اس کی طاقت ہے ، جبکہ رواداریاور پُرامن بقائے باہمی ملکی ترقی کی بنیاد ہیں۔تقریب میں طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق نے بھی ملی نغمہ پیش کیا۔ شعبہ ایجوکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ اختر نے وائس چانسلر کو پاکستان سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔اختتام پر وائس چانسلر نے فیکلٹی و سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا۔ بعدازاں کلین اینڈ گرین پروجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم شروع کی گئی اور وائس چانسلر نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...