قائد اعظم کے سنہری اصول ترقی کا زینہ ، ڈاکٹر شہباز اسلم
وطن سے محبت اور جان نچھاور کرنا پاک فوج کے سپوتوں کی پہچان، خطاب
ملتان (لیڈی رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز ہسپتال ملتان میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی او اے وی ایس و پرنسپل نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ تھے ۔ سربراہ شعبہ آئی او اے وی ایس پروفیسر ڈاکٹر شہباز اسلم نے ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹاف نرس قدسیہ نے انجام دیئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شہباز اسلم نے خطبۂ استقبالیہ میں حاضرین کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کے سنہری اصول ‘‘اتحاد، ایمان، نظم و ضبط’’ پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے دفاعِ وطن کے لئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت اور جان نچھاور کرنا پاک فوج کے سپوتوں کی پہچان ہے ۔ عظیم شہدا کی قربانیوں نے پاکستان کی بنیادیں مضبوط کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments