امن اتحاد رکشہ یونین کی ریلی، سینکڑوں افراد کی شرکت

امن اتحاد رکشہ یونین کی ریلی، سینکڑوں افراد کی شرکت

ملکی دفاع کے لئے عوام اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ، مہر ظفر اقبال

ملتان (لیڈی رپورٹر)امن اتحاد رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج، جنرل سیکرٹری مہر ارشد مجاہد ہراج اور سرپرستِ اعلیٰ ملک فہیم ارشد شجرا کی قیادت میں 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں رکشہ ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز، سیاسی و سماجی شخصیات اور ٹریفک پولیس کے وارڈنز نے شرکت کی۔ریلی ننگانہ چوک سے شروع ہو کر کمہاراں والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ‘‘پاکستان زندہ باد’’ اور ‘‘پاک فوج زندہ باد’’ کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پر مہر ظفر اقبال ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے دفاعی ادارے ہماری پہچان ہیں۔ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے قوم متحد ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...