جشن آزادی: تحصیل ہسپتال میں کیک کاٹا گیا
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) کہروڑپکا میں 79 واں یوم آزادی بھرپور ملی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیا۔۔
میونسپل کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے ڈی ایس پی ساجد صدیق، ایس ایچ اوز مرزا رحمت علی، رئیس انصر اور دیگر افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی، جبکہ پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ جناح ہال میں طلباء نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے ۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایس پی کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جشن آزادی کا کیک کاٹا، مریضوں کی عیادت کی اور مٹھائی تقسیم کی۔ نجی کالج میں بھی تقریب منعقد ہوئی، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments