جلال پور : جشن آزادی کی تقریبات پرچم کشائی اور کیک کاٹے گئے

جلال پور : جشن آزادی کی تقریبات  پرچم کشائی اور کیک کاٹے گئے

جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) جشن آزادی کے موقع پر جلال پور میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور دیگر پروگرامز شامل تھے ۔ گلزار مصطفیٰ پارک میں پرچم کشائی کی گئی۔۔

، ۔ تقریب میں رانا شہریار نون، ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان، ملک محمود اختر مسوان، افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان اور ایم ایس ڈاکٹر حافظ ناصر نے پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور مریضوں و لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی۔ گورنمنٹ بوائز گریجویٹ کالج میں پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی اور وائس پرنسپل پروفیسر بلال انجم نے پرچم کشائی کی۔ جبکہ انچارج سہولت بازار عبدالمطلب نے تاجروں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...