زکریا یونیورسٹی :برسوں سے ایک ہی نشست پر اہلکاروں کی تعیناتی

زکریا یونیورسٹی :برسوں سے ایک  ہی نشست پر اہلکاروں کی تعیناتی

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن کے ہاتھوں ایک اہلکار کی گرفتاری کے بعد برسوں سے ایک ہی نشست پر تعینات ملازمین کی فہرست سامنے آگئی۔

 ذرائع کے مطابق مختلف انتظامی شعبوں میں متعدد اہلکار کئی برسوں سے ایک ہی سیٹ اور عہدے پر کام کررہے ہیں، جبکہ بعض کے خلاف کرپشن، بدانتظامی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ اس کے باوجود مؤثر تبادلے یا ذمہ داریوں میں تبدیلی نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس، رجسٹریشن اور کنٹرولر آفس سمیت مختلف اہم شعبوں میں بعض ملازمین طویل عرصے سے ایک ہی نشست پر تعینات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...