پنجاب حکومت کے عوامی اقدامات قابل تحسین :احمد یار ہنجراء

پنجاب حکومت کے عوامی اقدامات قابل تحسین :احمد یار ہنجراء

مختصر عرصے میں عوامی مسائل کے حل ، ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی حکومت کے عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم، کسانوں، نوجوانوں اور کم آمدن والے طبقات کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ حکومت نے مختصر عرصے میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں سے لاکھوں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

حکومت کی ترجیحات میں غریب، مزدور، کسان اور متوسط طبقہ شامل ہے ۔ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پنجاب میں سڑکوں، صحت، تعلیم، صاف پانی، صفائی، زراعت اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی ایجنڈے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...