تکرار کے بعد خود کو زخمی کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو زخمی کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق پولیس ایمرجنسی پکار 15 پر اطلاع ملنے کے بعد اے ایس آئی محمد ساجد پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری طور پر محلہ ملک اقبال پہنچے ، جہاں رانا حسیب نامی شخص زخمی حالت میں موجود تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کی اپنے دوست سے تکرار ہوئی، جس کے دوران اس نے خود کو زخمی کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اقدام خودکشی کی دفعات کے تحت درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments