درخت ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں معاون،ڈاکٹر آصف

درخت ماحولیاتی توازن برقرار  رکھنے میں معاون،ڈاکٹر آصف

ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کیلئے خصوصی پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی سٹاف اور طلبہ کے ہمراہ کیمپس کے مختلف مقامات پر پودے لگائے ۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ درخت ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے ، فضائی آلودگی کم کرنے ، درجہ حرارت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...