جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں ،گلیاں ، بازار سج گئے

 جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں  ،گلیاں ، بازار سج گئے

ماہڑہ (نامہ نگار) ماہڑہ روہیلانوالی اور گردونواح میں جشن عید میلادالنبیؐ کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں نور کا سماں ہے۔

 گلیاں، بازار اور چوراہے رنگ برنگی لائٹوں اور سبز جھنڈوں سے سج گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر سٹالز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔سٹالز پر جھنڈیوں، بیجز اور لائٹنگ کا سامان دستیاب ہے اور شہری بھرپور عقیدت کیساتھ خریداری میں مصروف ہیں۔ شہریوں کی جانب سے گھروں، گلیوں اور محلوں کو بھی دیدہ زیب انداز میں سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...