پولیس کی کارروائیاں، 2گمشدہ بچے والدین سے ملادئیے

پولیس کی کارروائیاں، 2گمشدہ بچے والدین سے ملادئیے

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3ملزمان گرفتار، 3پسٹل اور جوئے کی رقم بھی برآمد

وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 پسٹل برآمد کرلیے جبکہ تاش پر جوا کھیلنے والے 6 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے 2 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین اور ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس تھانہ شیخ فاضل نے کارروائی کرتے ہوئے طارق کو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل برآمد کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے عبدالغفار اور عرفان کو گرفتار کرکے 2 عدد 30 بور پسٹل برآمد کیے اور الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

دوسری کارروائی میں تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے ارشد، شاہ محمد، شہباز، بوٹا، صفدر اور نعیم کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی 11 ہزار 700 روپے رقم اور 5 موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔دریں اثنا تھانہ سٹی بوریوالا پولیس نے گمشدہ بچے نوشاد علی کو تلاش کرکے بحفاظت والد کے حوالے کردیا، جبکہ تھانہ سٹی وہاڑی پولیس نے 4 سالہ آیان کے ورثا کو تلاش کرکے بچے کو ان کے حوالے کردیا۔ بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...