12 ربیع الاول، جلالپور امن کمیٹی کا انتظامیہ سے تعاون کا عزم

12 ربیع الاول، جلالپور امن  کمیٹی کا انتظامیہ سے تعاون کا عزم

جلال پورپیروالا (نامہ نگار) 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس ڈی ایس پی محمد رمضان شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی محمد رمضان شاہد نے کہا کہ مذہبی رواداری، بھائی چارے اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے ۔ پولیس 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں۔ انہوں نے امن کمیٹی کے ارکان پر زور دیا کہ شہر میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...