لڑائی جھگڑے ، تشدد اور نقدی چھیننے پر مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو کے مختلف تھانوں کی حدود میں لڑائی جھگڑے ، تشدد، دھمکیوں، اغوا کی کوشش اور مبینہ طور پر نقدی چھیننے کے واقعات پر پولیس نے متعدد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پہلے واقعے میں محمد طاہر نے کو اشرف سمیت تین افراد نے تشدد کیا ،جبکہ دوران لڑائی جیب سے گرنے والی 50 ہزار روپے نقدی بھی اٹھا لے جانے کا الزام ہے ۔ دوسرے واقعے میں محمد رفیق نے بتایا کہ محمد بلال نے دکان کے سامنے شامیانہ لگا رکھا تھا، جس کے رسے آمدورفت میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔ رسے ایک طرف کرنے کا کہنے پر خالد سمیت پانچ ملزمان نے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments