بی زیڈ یو،نئے طلبہ کیلئے اورینٹیشن تقریب، روشن مستقبل پر زور

بی زیڈ یو،نئے طلبہ کیلئے اورینٹیشن تقریب، روشن مستقبل پر زور

بی زیڈ یو،نئے طلبہ کیلئے اورینٹیشن تقریب، روشن مستقبل پر زورطلبہ کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق مہارتیں حاصل کرنے کی ہدایت جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے استقبال کیلئے جناح آڈیٹوریم میں اورینٹیشن تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بی بی اے ، بی ایس اینالیٹکس، بی ایس فن ٹیک، بی ایس سپلائی چین مینجمنٹ اور اے ڈی پی بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان عباسی نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے واضح وژن اور مقصد کے تعین کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق علم، فنی مہارتیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں حاصل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ادارے کے تعلیمی ماحول اور قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا۔

ڈین فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن رہنمائی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کوآرڈینیٹر بی بی اے ڈاکٹر خواجہ خالد محمود نے نظم و ضبط، وقت کی پابندی، یونیفارم اور سمسٹر قوانین جبکہ انچارج امتحانات ڈاکٹر معید احمد سندھو نے امتحانی نظام اور سمسٹر کے قواعد سے متعلق بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر آئی ایم ایس نے فیکلٹی ممبران اور کوآرڈینیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تقریب کے انتظامات میں تعاون پر ڈاکٹر شہزاد اختر اور ڈاکٹر جویریہ عباس کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور نئے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...