قومی تاجر اتحاد کی چیمبر انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کی حمایت

قومی تاجر اتحاد کی چیمبر انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کی حمایت

تاجروں کے پلیٹ فارم کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ، سلطان محمود

ملتان (لیڈی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے انتخابات میں قومی تاجر اتحاد بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گا، تاجروں کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی مفاد پرست گروہ کو پلیٹ فارم ذاتی یا سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کی حقیقی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کرنے والے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے ۔ ماضی میں بھی تاجروں نے مفاد پرست عناصر کو مسترد کیا اور اس مرتبہ بھی قومی تاجر اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوں گے ۔سلطان محمود ملک نے کہا کہ چیمبر انتخابات کو ذاتی سیاسی عزائم اور مفاد پرست عناصر کے اثر سے محفوظ رکھنا ہوگا۔ چھوٹے اور بڑے تاجروں کا اتحاد ہی تاجر برادری کی اصل طاقت ہے ، تمام تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تو مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد ایسے امیدوار کی حمایت کرے گا جو چھوٹے تاجروں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے عملی طور پر ان کے ساتھ کھڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد کا مقصد کسی فرد کی نہیں بلکہ پوری تاجر برادری کی کامیابی ہے اور ملتان کو صاف شفاف، کرپشن سے پاک قیادت فراہم کی جائے گی۔جنوبی پنجاب کے صدر ملک اکرم سگو نے کہا کہ تاجر برادری فاؤنڈر گروپ کے ساتھ ہے ، ان شاء اللہ کامیابی حق اور سچ کی ہوگی۔ چیئرمین شیخ محمد شفیق، سٹی صدر ملک اقبال جاوید اور ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر نے بھی فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...