منتخب سرکاری سکولوں کیلئے ای سی ای ریڈنگ کارنرز فنڈز جاری

منتخب سرکاری سکولوں کیلئے ای سی ای ریڈنگ کارنرز فنڈز جاری

کتابوں کی خریداری کیلئے 25 ہزار روپے ، کم از کم 50 مختلف عنوانات خریدنا ہونگے

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ابتدائی بچپن کی تعلیم کو مؤثر بنانے اور سرکاری سکولوں میں بچوں میں مطالعے کی عادت پروان چڑھانے کیلئے منتخب سکولوں میں ای سی ای ریڈنگ کارنرز کے قیام کیلئے کتابوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔اس مقصد کیلئے سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ پروگرام کے تحت ہر منتخب سرکاری سکول کو 25 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے ، جو سکولوں کے نان سیلری بجٹ اکاؤنٹس میں منتقل کئے جائیں گے ۔ محکمہ تعلیم نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ منتخب سکولوں کو فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔فنڈز سے ای سی ای ریڈنگ کارنرز کیلئے کتابیں خریدی جائیں گی اور خریداری کا عمل متعلقہ سکول کی سکول مینجمنٹ کونسل کے ذریعے مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل ہوگا۔ ہر منتخب سکول کو پیکٹا سے منظور شدہ فہرست میں شامل کتابوں میں سے کم از کم 50 مختلف عنوانات خریدنا ہوں گے ۔کتابوں میں ابتدائی بچپن کی تعلیم کے پانچ بنیادی شعبوں، ذاتی، سماجی و جذباتی نشوونما، زبان و خواندگی، بنیادی ریاضی، ہمارے اردگرد کی دنیا اور تخلیقی فنون کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔سکول سربراہان کو کتابوں کی خریداری سے متعلق تمام معلومات اور ریکارڈ متعلقہ ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

خریداری مکمل ہونے پر سربراہان سکول سرٹیفکیٹ کے ذریعے تصدیق کریں گے کہ گرانٹ کی رقم صرف مقررہ مقصد کیلئے استعمال ہوئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...