16 ستمبر فرینڈز گروپ کی کامیابی کا دن ہوگا، احمد نبیل

16 ستمبر فرینڈز گروپ کی کامیابی کا دن ہوگا، احمد نبیل

نئے ممبران کیلئے دروازے کھولیں گے ، کاروباری مفادات کا تحفظ ہوگا

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے انتخابات میں ایسوسی ایٹ کلاس فرینڈز گروپ کے امیدوار برائے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ احمد نبیل نے کہا ہے کہ 16 ستمبر کا سورج فرینڈز گروپ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، گروپ کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قابل ذکر کاروباری شخصیات اور ادارے فرینڈز گروپ سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ کامیابی کے بعد چیمبر میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی، نئے ممبران کیلئے دروازے کھولے جائیں گے اور تاجر و صنعتکار برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملتان چیمبر کا نام ملکی سطح پر نمایاں کیا جائے گا اور ممبران کو وسیع تر مشاورت میں شامل رکھا جائے گا۔ مقررہ مدت کے بعد پولنگ کی طرف پیش رفت ہوگی اور چیمبر کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ تاجروں اور صنعتکاروں کو چیمبر کا ممبر بننے کی ترغیب دی جائے گی۔خواجہ احمد نبیل نے کہا کہ ملتان چیمبر کو تاجروں کے ساتھ شہریوں کی خدمت کو بھی اپنا منشور بنانا چاہیے ۔ انہوں نے محمود اینڈ کمپنی کے زعما خواجہ محمد الیاس اور خواجہ محمد یونس کی فرینڈز گروپ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ رہنماؤں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...