ڈی پی او کی عبدالحکیم تھانے میں کھلی کچہری،مسائل سنے

ڈی پی او کی عبدالحکیم تھانے میں کھلی کچہری،مسائل سنے

محمد عابد کا متعلقہ افسروں کو شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے تھانہ عبدالحکیم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جمشید اکرم، ایس ایچ او محمد شاہد اقبال، سی ایس او رائے فرحت، پی آر او شہزاد قمر چیمہ سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈی پی او کے روبرو اپنے مسائل، شکایات اور مختلف معاملات پیش کیے ۔ محمد عابد نے شہریوں کی شکایات توجہ اور تحمل سے سنیں اور متعلقہ افسران سے موقع پر ہی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مقررہ وقت میں رپورٹس پیش کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...