اشتہاری سمیت 7 ملزم گرفتار،منشیات ،ناجائز اسلحہ برآمد
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ضلع بھر میں پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔
منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے اعجاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ لڈن پولیس نے منشیات فروش افتخار سے 1440 گرام چرس، شراب فروش خان محمد سے 23 لیٹر شراب اور راشد سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ کرم پور پولیس نے مقدمہ میں ایک سال سے مفرور اشتہاری مجرم نوید ولد اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے شراب فروش احسن کو گرفتار کرکے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments