ماچھیوال ،زمین کے تنازع پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

ماچھیوال ،زمین کے تنازع پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

ڈیڑھ ایکڑ زمین کے تنازع پر مخالفین میں فائرنگ کا تبادلہ،تحقیقات شروع

ماچھیوال (نامہ نگار)نواحی علاقے 527 میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صادق کمبوہ اور محمد کمبوہ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے ڈیڑھ ایکڑ اراضی کا تنازع چلا آ رہا تھا۔ گزشتہ روز محمد کمبوہ مبینہ طور پر اپنے ساتھی شان وغیرہ کے ہمراہ مسلح ہوکر صادق کمبوہ کے گھر پہنچا۔ فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں صادق کمبوہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ اہل خانہ زخمی صادق کمبوہ کو علاج کیلئے ماچھیوال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ماچھیوال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...