نوجوان سے مبینہ بدفعلی کی کوشش، مقدمہ درج
میاں چنوں (سٹی رپورٹر)نواحی گاؤں چک نمبر 125 جھنڈے والی میں 16 سالہ نوجوان سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کے ۔۔
الزام میں دو نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان شام کے وقت گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موجود دلدار عرف نوری محمد اور وقاص عرف جگا سمیت ایک نامعلوم شخص نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گئے ۔ متاثرہ نوجوان کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزمان فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments