یوم دفاع و شہدا قومی عزم، بہادری اور قربانی کی علامت ،راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا پاکستان کی تاریخ کا عظیم اور۔۔۔
قابل فخر دن ہے ، جو قوم کو شہدا اور غازیوں کی قربانیوں، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ 6 ستمبر قومی عزم، بہادری اور قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دن شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments