بچوں کے تحفظ، محفوظ تعلیمی ماحول کیلئے تربیتی ورکشاپ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور PMIU کے تعاون سے بچوں کے تحفظ، صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام اور سکولوں میں محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔
ورکشاپ کا مقصد تعلیمی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور حساس نوعیت کے معاملات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کرنا تھا۔ورکشاپ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ناصر عزیز، ڈی ای او ایلیمنٹری عندلیب اصغر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔ ماہرین نے بچوں کے تحفظ، چائلڈ سیفٹی پالیسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔ ہراسگی، تشدد اور استحصال کی بروقت نشاندہی، رپورٹنگ اور شکایات کے ازالے کے مؤثر نظام پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ناصر عزیز نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز افسران اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں چائلڈ سیفٹی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ورکشاپ میں صنفی حساسیت، اساتذہ کے کردار اور طلبہ کیلئے محفوظ و سازگار ماحول کی تشکیل پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments